ہرنائی، 31 جنوری(اے پی پی): بی اے پی کے مرکزی رہنماء سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد خان دمڑ نےبلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں صدر عرفان سعید ،جنرل سیکرٹری منظور بلوچ کو منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔
وزیر خزانہ نے پریس کلب کے نومنتخب عرفان سعید اور اُن کی جملہ کابینہ کے نام اپنے تہینتی پیغام میں وزیر خزانہ نے کہاکہ ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت سے میڈیا اور صحافی برادری کی اہمیت و افادیت مسلمہ ہے نور محمد دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت نے آزادی اظہار کی ہر طرح حوصلہ افزائی اور مثبت تنقید کا کھلے دل سے خیر مقدم کرنے کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے مزید اقدامات کرے گی۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ نومنتخب کابینہ صحافی برادری کی توقعات پر پورا اُترنے کے ساتھ ساتھ صوبے میں مثبت اور با مقصد صحافت کے فروغ کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گی۔











