ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں، فیک سی ڈی آ ردینے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے : ڈی سی ملتان جاوید اختر محمود

27

ملتان، 04 جنوری)اے پی پی ): سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا کہ تونسہ میں شجرکاری کے حوالے سے ہنگامی اقدامات کیئے جائیں انڈس ہائی وے تونسہ پر شجرکاری کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،ایک ہزار سے زائد ٹرمینیلیا کے درختوں کی شجرکاری سے روڈ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا،   ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں۔فیک سی ڈی آ ردینے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے،کو رٹ میں جانے والے ٹھیکداروں کے معاملات لیگل ایڈوائزر کے ذریعے فوری نمٹائے جائیں،کام کی تاخیرمیں ٹھیکداروں کو شوکاز جاری کیا جائے گا۔ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

 اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی جی خان، راجن پوراورتونسہ میں جاری پی ایچ ای،پی ایچ اے اور دیگر سکیموں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔اُنھوں نے مزید کہا کہ SAPاور CDPکی 2021-22کی سکیموں کو جلد از جلد اور شفاف انداز سے مکمل کیا جائے۔معاملات کے فوری حل کے لیئے ڈسٹرکٹ ایڈ منیسٹریشن کا تعاون حاصل کیا جائے۔مانیٹرنگ کے عمل کو مزید موثر بنائیں گے۔سیکرٹری ؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا کہ میں خود جاری منصوبوں کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں اور کام کے معیار کو بہتر بنانے کے لیئے فیلڈ میں خود وزٹ کر رہا ہوں تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر آئیں اس موقع پر ڈی جی خان،راجن پور اور تونسہ کے مختلف آفیسران نے بریفنگ دی اور سیکرٹری ہاؤسنگ کو مسائل اور ترقیاتی کاموں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔