حکومت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ،مراعات یافتہ طبقے اور عام شہری پر قانون کا اطلاق یکساں ہونا چاہئے؛وزیرِ اعظم عمران خان سے انصاف لائرز فورم کے وفد کی ملاقات

63

اسلام آباد،4جنوری  (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ،مراعات یافتہ طبقے اور عام شہری پر قانون کا اطلاق یکساں ہونا چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف لائرز فورم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔  ملاقات میں انصاف لائرز فورم سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد میں ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر محمود کیانی کے علاوہ  چیئرمین آئی ایل ایف سینیٹر علی ظفر، نوید سہیل ملک، فیاض احمد مہر، قیصر عباس شاہ، عمیر نیازی، انیس ہاشمی اور  نیہا وسیم  شامل تھے۔