جیل ملازمین کی چھٹیوں کے نام پر رشوت ستانی ناقابلِ برداشت ہے:فیاض الحسن چوہان

16

لاہور13،جنوری(اے پی پی):صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد احکامات کی عدم پیروی پر برہمی کا اظہار انھوں نے کہا کہ قوائد و ضوابط کے مطابق چھٹیوں میں رکاوٹ پر سخت ایکشن لیا جائے گا فیاض الحسن چوہان کا آئی جی پرزنز کو اس ضمن میں فوری نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی ہدایت نوٹیفیکیشن جیل خانہ جات کے ہر ملازم تک پہنچایا جائےوزیرِ جیل خانہ جات نے ہدایت کی کہ آئندہ جیل ملازمین کی جائز چھٹیوں میں رکاوٹ پر متعلقہ سپرنٹینڈنٹ جواب دہ ہو گااجلاس میں پرزنز فاؤنڈیشن کے حوالے سے اہم اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا انھوں نے کہا کہ قیدیوں کی فلاح و بہبود کے ضمن میں514حوالاتیوں کو متعلقہ بار کے تعاون سے مفت قانونی امداد دی جا چکی ہے اور اس حوالے سے تمام جیلوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سہولیاتی ڈیسک قائم کیے گئے ہیں جیلوں میں پی سی او کا ٹائم فی ہفتہ بیس منٹ سے بڑھا کر آدھا گھنٹہ کر دیا گیا ہے اور کینٹینوں پر اشیاء کی مہنگے داموں فروخت کی روک تھام کے لیے بھی تمام جیلوں میں خصوصی مہم شروع کی گئی ہے اس ضمن میں تمام جیلوں کی بیرکس میں فلیکسز اور ریٹ لسٹیں آویزاں کی گئی ہیں ماضی میں پرزنز فاؤنڈیشن کو اس کی استعداد کے مطابق استعمال نہیں کیا گیاوزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار محکمہ جیل خانہ جات میں بہترین اقدامات کے بانی ہیں پنجاب کی جیلوں کی سولرائزیشن حکومت کی کفایت شعاری مہم کا حصہ ہےوزیرِ اعلیٰ پنجاب کے پرزنز ڈیپارٹمنٹ کے لیے انقلابی اقدامات تاقیامت یاد رکھے جائیں گےگزشتہ حکومتوں نے ستر سال سے جیل خانہ جات سے لاوارثوں جیسا سلوک کیا فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جیل ملازمین اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کا سفر پوری تندہی سے جاری رکھیں گے۔