حکومت عوام کیلئے  بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں کی تکمیل ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنا رہی ہے؛وزیرِ اعظم عمران خان

25

اسلام آباد،06جنوری(اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ہے،ملاقات میں آبِ پاک اتھارٹی اور صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت  سے متعلق گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کیلئے صحت، تعلیم، سستی رہائش، سماجی تحفظ اور صاف پانی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں کی تکمیل ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنا رہی ہے۔