خیرپور،10جنوری(اے پی پی ):گمبٹ میں گمس کے اسپتال میں تین سال کے عرصے میں پاکستان کے تمام صوبوں سے آئے ہوئے مریضوں کے جگر کی پیوندکاری کے 550 آپریشن مکمل ہونے کی خوشی میں کیک کاٹا گیا ۔
جگر کی پیوندکاری کے پروگرام میں ڈائریکٹر ماہر سرجن ڈاکٹر عبدالوہاب ڈوگر اور اس کی ٹیم نے گمس اسپتال میں 550 کامیاب آپریشن کرکے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے ۔
ڈائریکٹر گمس رحیم بخش بھٹی نے کہا کہ جگر کی مفت پیوندکاری کے کامیاب آپریشن مکمل ہونے پرصوبائی حکومت کے تعاون پر احسان مند ہوں اور کہا کہ یہ سہولت سب کے لئے ہے ہمارے دروازے ہر مریض کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔