دولت گیٹ چوک پر دیوار احساس کا اپنی مدد آپ کے تحت قیام خوش آئند ہے؛ پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری

37

ملتان، 11 جنوری(اے پی پی ): سابق وائس چانسلر جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں، دولت گیٹ چوک پر دیوار احساس کا اپنی مدد آپ کے تحت قیام خوش آئند ہے، آج ضرورت اس امر ہے کہ انسانی ہمدردی کے رویوں کو فروغ دیا جائے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعور ترقیاتی تنظیم،روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اپنی مدد آپ کے تحت غریبوں کیلئے دولت گیٹ چوک پر دیوار احساس کا افتتاح کے موقع پر کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے   کہا   کہ سماجی تنظیموں کا خد مت انسانیت کیلئے متحرک ہونا ہمارے معاشرے کیلئے نیک شگون ہیں،دیوار احساس کیلئے شہریوں کی سپورٹ کا ر خیر کی اس سرگرمی کیلئے حوصلہ افزاء ہوگی۔

بیرسٹر ملک محمد عثمان ڈوگر،شاہد محمود انصاری،ڈاکٹر فاروق خان لنگاہ،گلنازکاشف نے مشتر کہ طور پر کہا  کہ ہم سماجی پلیٹ فارم سے عوامی خدمت کے سلسلے کو تین دہائیوں سے رکھے ہوئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ماہر تعلیم،رمضان انجم،طارق فاروق، وقاص فرید قریشی،ڈاکٹر ہمایوں شہزاد،چوہدری منصور احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادار ومستحق افراد کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے۔

 اس موقع پر خصوصی دعا بھی کی گئی اور یہ بتایا گیا کہ دیوار احساس کا یہ سلسلہ اپنی مدد آپ کے تحت روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔