رحیم یار خان؛بستی مکرانی میں  دیوار بچوں پر آ گری، چھ بچے جانبحق

69

رحیم یار خان،08جنوری(اے پی پی):نواحی علاقے بستی مکرانی میں کچی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 6 بچے جاں بحق ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا واقع پر اظہارِ افسوس، کمشنر بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کی نواحی علاقے بستی مکرانی میں پیش آیا ہے جہاں کھیلتے ہوئے بچوں پر خستہ حال دیوار گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 6 بچے جاں بحق جبکہ 1 شدید زخمی ہو گیا۔

 ابتدائی معلومات کے مطابق دیوار گھر کے باہر احاطے میں بنائی گئی جہاں مرمتی کام جاری تھا، گزشتہ روز سے کام رک جانے پر بچے وہاں کھیل کود رہے تھے اور اسی دوران کچی اور خستہ حال دیوار بچوں پر گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 بچے جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق بچوں میں محمد اقبال، شکیلہ، ثمینہ، آمنہ، بشیراں، تسلیم کے نام شامل ہیں جبکہ ایک بچہ انڈس ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے پر اظہار افسوس اور سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے جبکہ کمشنر بہاولپور سے واقعے کی رپورٹ کی ہے۔

سورس: وی این ایس، رحیم یار خان