ریسکیو 1122 مری کا مشکل ترین حالات میں بہترین ریسپانس،برف میں پھنسی گاڑیوں اور فیملیز کے محفوظ انخلاء کو یقینی بنانے کا عمل جاری

39

مری، 24 جنوری(اے پی پی): ریسکیو 1122 مری  کامشکل ترین حالات میں بہترین ریسپانس ،تمام تر دستیاب وسائل اور چیلنجنگ صورتحال میں سنو فال آپریشن میں مصروف ہے۔

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ریسکیو 1122 مری نے برف میں پھنسی کئی گاڑیوں اور فیملیز کے محفوظ انخلاء کو یقینی بنانے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے،گزشتہ دن امدادی ٹیموں نے 64 متاثرہ افراد کے محفوظ انخلاء کو  یقینی بنایا جن میں مرد ،خواتین اور بچے شامل ہیں۔ کنٹرول روم ہر ایک کال پر  متعلقہ ایریا کی ٹیم کو امدادی کاروائیوں کے لیے روانہ کر رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اداروں سے راستہ کھلوانے کیلئے کوارڈینیشن  کو بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔بعض مقامات پر راستے بند ہونے کے باعث لوگوں کو پیدل ریسپانس سے ریسکیو کا عمل  بھی جاری ہے۔