سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،حکومت نے انکے کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے آسانیاں پیدا کیں ؛ وزیراعظم عمران خان

21

اسلام آباد، 21 جنوری (اے پی پی ):وزیراعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے آسانیاں پیدا کی ہیں ،  تاریخ میں پہلی مرتبہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے شکایات کے ازالے کیلئے پورٹل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

ان  خیالات کا  اظہار انہوں   نے   مشیر سمندر پار پاکستانی امور ایوب آفریدی سے   گفتگو میں  کیا  ، جنہوں  نے   جمعہ  کو  یہاں وزیرِ اعظم عمران خان سے   ملاقات کی ، ملاقات میں سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کے اقدامات اور انتخابات میں حقِ رائے دہی ملنے پر حکومت کی پزیرائی پر گفتگو کی گئی ۔

وزیرِ اعظم نے معاونِ خصوصی کو سمندر پار پاکستانیوں اور سفارتخانوں کے درمیان روابط بڑھا کر مسائل کے حل کی رفتار کو مزید تیز کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔