سندھ کے دورے کا مقصد پارٹی کارکنان کو متحرک اور منظم کرنا تھا؛وفاقی وزیر علی زیدی کی سکھر پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو

33

سکھر،23جنوری  (اے پی پی):وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ سندھ کے دورے کا مقصد پارٹی کارکنان کو متحرک اور منظم کرنا تھا۔

سکھر پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ سکھر میں آج میری یہ آخری پریس کانفرنس ہے۔ میں نے لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد، پنو عاقل اور دیگر اضلاع کا دورہ کیا میرے دورے کا مقصد ہماری پارٹی کو مزید  مضبوط کر سکیں۔اندرون سندھ میں ہماری جماعت کے امیدواران ہی صرف دوسرے نمبر پر اکثریت کے حامل رہے۔ میرے دورے کا مقصد لوکل گورنمنٹ کے کالے قانون کے خلاف کارکنان کو منظم کرنا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ خود کہتے ہیں فخر سے کہ ہم نے صوبوں کی طرف اختیارات منتقل کیے۔ہم یہ چاہتے ہیں کہ اختیارات کو مزید بلدیاتی نظام تک منتقل ہوِں۔سندھ حکومت نے بلدیاتی قانون ایسا بنایا ہے کہ سارے اختیارات انکے پاس ر ہیں  ، بارہ ہزار ارب انکو این ایف سی ایوارڈ کے تحت ملے، چودہ  سال میں پبلک  فنانس کمیشن تک انہوں نے نہیں بٹھایا۔انشاء اللہ ستائیس تاریخ کو ہم گھوٹکی سے احتجاج شروع کریں گے، عوام  کی  طرف سے احتجاج کے حوالے سے بہتریں ریسپانس ملا ہے، سندھ  کے  ہسپتالوں کی حالت زار انتہائی افسوسناک ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ شہید زوالفقار علی بھٹو لندن  یا کسی اور ملک کا وزیر اعظم نہیں تھا۔بی بی شہید بھی پاکستان کی وزیر اعظم تھی اور سر شاہنواز بھی پاکستانی تھے۔ان کی باہر ملک کوئی جائیداد نہیں تھی مگر اب ان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں  کی  جائیدادیں باہر کے ممالک میں کہاں سے آئیں۔

 ملک میں صدارتی نظام کی افواہوں بارے سوال پر انهوں نے کہا کہ میں گذشتہ ایک اجلاس کے علاوہ تمام میں شرکت کی اور ان میں صدارتی نظام کی کوئی  بات تک نہیں ہوئی۔صدارتی نظام کی با تیں  جھوٹ پر مبنی ہیں اور اس حوالے سے میں  کچھ کہنے کا حق نہیں رکھتا۔ اسکا فیصلہ عوام اور  اسمبلیاں  کر سکتی ہیں ۔

علی زیدی نے کہا کہ یوریا کی ذخیرہ اندوزی زیادہ تر سندھ میں ہو رہی ہے، مچھلی کی برآمدات سوا چار سو ملین ڈالر سے زیادہ نہیں بڑھتی۔مگر مچھلی کی برآمدات پر کئی بڑے نام ملوث ہیں جن کی چھان بین کر رہے ہیں، انشاء اللہ دس روز کے اندر برآمدات کے اسکینڈلز کو منظر عام پر لاؤں گا، پاکستان  میں جوڈیشل ریفارمز کی اشد ضرورت ہے۔پچیس پچیس سالوں کے اسٹے آرڈر چل رہے ہیں، کے پی ٹی کے کیسز پر ہی اسٹے آرڈرز چل رہے ہیں، یہ ملک ہم سب کا ہے، یہ دھرتی ہماری ماں ہے اسکی  اپنی  ماں کی طرح  خدمت کرنی چاہیے۔

سورس:وی این ایس، سکھر