با اثر خواتین امن ،رواداری اور معاشرتی برداشت کے فروغ میں اہم کردار کی حامل ہیں؛ وزیر خارجہ   شاہ محمود قریشی

31

ملتان ، 23 جنوری (اے پی پی ):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ با اثر خواتین امن ،رواداری اور معاشرتی برداشت کے فروغ میں اہم کردار کی حامل ہیں، با اثر خواتین یہ صلاحیت رکھتی ہیں کہ و معاشرے کو پر امن بنا سکیں۔

ا ن خیالات کا  اظہار انہوں نے  ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ  وومن پیس  فورم ایس پی ڈی او کے زیراہتمام فروغ امن میں با اثر خواتین کا  معاشرے میں امن قائم کرنے میں کردار کے حوالے سے  اتوار کو یہاں  مقامی ہوٹل میں ڈسٹرکٹ پیس سیمینار سے  خطاب میں کیا۔تقریب کے صدر  سینیٹر و معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان عون عباس بپی تھے۔

  سینیٹر عون عباس نے   کہا کہ جب با اثر خواتین معاشرے میں رواداری، برداشت، احترام، امن، بین المذاھب ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں تو معاشرے میں اس کا اثر ضرور ہوتا ہے، جس سے معاشرے میں پر امن تبدیلی آتی ہے ۔

اے ڈی سی جی قمر الزمان قیصرانی نے   کہا کہ معاشرے کو پر امن بنا نے کے لئے با اثر خواتین کو جدوجہد جاری رکھنی ہوگی، اس مقصد کے لیے ضلعی انتظامیہ ڈسٹرکٹ وومن پیس فورم اور ایس پی ڈی او کو بھرپور مواقعے فراہم کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی کرتی رہے گی۔

   صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈسٹرکٹ وومن پیس فورم کی  با اثر خواتین نا صرف امن و بین المذاہب ،ہم آہنگی باہمی رواداری کے حوالے سے خوتین کے کردار کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کی تربیت سازی کر رہی ہے  بلکہ معاشرے کو پر امن اور مثالی بنانے کے لئے خواتین کو منظم بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے  کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی امن کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن ندیم قریشی نے کہا کہ خواتین امن کی  سفیر کا مقام رکھتی ہیں اور مسلسل جدوجہد کر رہی ہیں۔   معاشرے میں امن برداشت ،رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دیا جائے  تاکہ ہمارا ملک پاکستان پر امن ملک بن سکے۔

 ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری  حاجی جاوید انصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ  ڈسٹرکٹ وومن پیس فورم کے ممبران کی کوششوں کو سراہتے ہیں کہ جس طرح ان سب نے مل کر معاشرے کو پر امن بنا نے کے لئے جدوجہد کی جس میں وہ کافی حدتک کامیاب ہوئی ہیں۔

 پرنسپل ممتاز آ باد کالج ڈاکٹر صباء اجمل نے کہا کہ ڈسٹرکٹ وومن پیس فورم کا ممبر بننے کے بعد انہوں نے اپنے آ پ میں کافی پر امن تبدیلیاں محسوس کی۔

سیمینار میں آ ئی جی ساؤ تھ پنجاب ظفر اقبال،چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ،ایم پی اے سلیم لابر،ایم پی اے اصف راں ،سنیئر لیڈر پی ٹی آئی میجر مجیب،چیئرمیں اوورسیز ڈسٹرکٹ ملتان شعیب اکمل،سب انسپکٹر  شبانہ ،چیئرمین دارالامان شاہد انصاری،ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر فرید، وی سی نواز شریف یونیورسٹی ڈاکٹر آصف،ایڈیٹر ساؤ تھ ٹو ڈے جمشید نے شرکت کی اور خطاب  کیا۔ضلعی امن سیمینار میں ممبرز ڈسٹرکٹ  وومن پیس فورم کے علاہ دیگر شرکاء نے بھی خطاب کیا۔ آ خر میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور سینیٹر عون عباس بپی کی طرف سے ڈسٹرکٹ وومن پیس فورم کے ممبران کو امن ایوارڈ دیے گئے۔

سورس:وی این ایس، ملتان