سکھر؛احتساب عدالت نے جمیل سومرو،اویس شاہ ،نواب وسان، ضیاءالنجار و دیگر رہنماوں کی ضمانت میں توسیع کردی

16

 

سکھر،31جنوری ( اے پی پی ): سکھرکی احتساب عدالت نے جمیل سومرو،اویس شاہ ،نواب وسان، ضیاءالنجار و دیگر رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع کردی ،رہنماؤں کے خلاف کرپشن الزامات کے ریفرنسز عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

پیر کے روز سکھر کی احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے مختلف نیب ریفرنسز میں ملزمان کی ضمانت میں توسیع کی درخواستوں کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو ،وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نواب وسان ، ایم این اے ابرار شاہ ،سابق صوبائی وزیر ضیاءالحسن لنجار ودیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ صوبائی وزیر اویس قادر شاہ کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوسکے تاہم ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے وکلاءکے دلائل کے بعد بلاول بھٹو کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو کی ضمانت میں پندرہ مارچ اور صوبائی وزیر اویس شاہ ، معاون خصوصی نواب وسان ،ضیاءالحسن لنجار اور ایم این اے ابرار شاہ کی ضمانت میں چودہ مارچ تک توسیع کردی۔ ان رہنماؤں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنسز میں نامزد دیگر شریک ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

سورس: وی این ایس،سکھر