سکھر؛ایس ایس پی کی ہدایت پر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون 8، ملزمان گرفتار ،مقدمات درج

29

سکھر،31جنوری(اے پی پی):ایس ایچ او پنوعاقل  کی حدود میں مختلف مقامات پر کاروائیاں، منشیات چرس، ہیروئین سمیت 5 ملزمان گرفتار،گرفتار ملزم مقصود چاچڑ کے قبضے سے 1150 گرام اور ملزمان بلال گوری ، مہمد عثمان ملک سے 500 گرام چرس برآمد کیا گیا، دیگر کاروائی میں ملوث ملزمان عبدالوقار بھٹو ، شجاع حیدر شیخ کے قبضے سے 19 ہیروئین کی پٹیاں برآمد کی گئی اور  مقدمات درج کئے گئے۔

 ایس ایچ او آباد کا حدود میں بڑی کاروائی ،اسنیپ چیکنگ گشت دوران منشیات فروش عبدالرحیم پھٹان گرفتار،ملزم کے قبضے سے 50 عدد پان پراگ کے پیکٹ برآمد مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او سائٹ کا حدود میں کاروائی، منشیات فروش ملزم فہیم اللہ سومرو گرفتار،گرفتار ملزم کے قبضے سے 1055 گرام چرس برآمد مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او سانگی کا حدود میں کاروائی، منشیات فروش ملزم عبدالروف کوسو گرفتار،گرفتار ملزم کے قبضے سے 1100 گرام چرس برآمد مقدمہ درج کرلیا۔

سورس: وی این ایس،سکھر