سکھر؛محکمہ کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے لاکھوں روپے کی اسمگل شدہ اشیاء، ممنوعہ ادویات و دیگر سامان نذر آتش

24

سکھر،20جنوری(اے پی پی):محکمہ کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے سکھر سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران پکڑی گئی ممنوعہ اور مضرصحت اشیاءاور اسمگل شدہ سامان جس میں27 ہزار031 کلو گرام چھالیہ، 7133سیگریٹ کے پیکٹس ،20 ہزار830 کلو گرام اجینو موتو5561 پیکٹس گٹکا و نسوار 4ہزار کلوگرام پان کا کتھا ،920 کلو گرام شیشہ فیلور،اور 196کریم کریٹس نذر آتش کیے گئے،نذر آتش کئے گئے سامان کی نگرانی مجسٹریٹ عبداللطیف نے کی۔

ا ایڈیشنل ڈائریکٹر جمشید علی تالپور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شکیل احمد لاڑک نے اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ یہ اسمگل شدہ مال سال 2021کے دوران مختلف کارروائیوں کے دوران پکڑا گیا تھا، جس کی مالیت 65.911 ملین روپےہے۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے  اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔

 تقریب میں رینجرز ،پولیس ،کسٹم ،بلدیہ سمیت دیگر محکموں کے افسران ،سکھر چیمبر کے رکن عامر فاروقی سمیت تاجروں ،معززین شہر اور صحافیوں نے شرکت کی۔