سکھر؛ نیب نے 58 ملین سے زائد کا چیک سندھ حکومت کے حوالے کر دیا

31

سکھر،15جنوری ( اے پی پی ): نیب سکھر نے 58 ملین سے زائد کا چیک سندھ حکومت کے حوالے کر دیا۔ نیب ریجنل ہیڈ کوارٹر سکھر میں ایک سادہ تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی جی نیب سکھر ، وزارت خزانہ سندھ کے افسر اور نیب سکھر کے مطلقہ حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں 58 ملین سے زائد رقم کا چیک حکومت سندھ کے نمائنڈے کے حوالے کیا گیا ۔ یہ رقم حکومت سندھ کے مختلف محکمہ جات کے کرپٹ افسران سے پلی بارگین کے تحت وصول کی گئی تھی ،ان افسران کے خلاف بد عنوانی اور کرپشن کے كیسز درج تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی نیب سکھر نے کہا کہ نیب سکھر ٹیم اسی طرح کرپشن کے خلاف کام کرتی رہے گی۔

سورس:وی این ایس، سکھر