سکھر بیراج اور اس کی نہروں کی جاری بھل صفائی ،محکمہ وائلڈ لائف نے کئی کچھووں کو نہر سے نکال کر دریا میں چھوڑ دیا

33

سکھر،14جنوری(اے پی پی ): سکھر بیراج اور اس کی نہروں کی جاری بھل صفائی کے باعث  پانی کی کمی آبی حیات کے لیے خطرہ بن گئی ہے جس کی وجہ سے ان کی زندگیاں بچانے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کا عملہ سرگرم ہوگیا ہے ۔وائلڈ لائف کے عملے نے انچارج اختر حسین تالپور کی قیادت میں ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے کم پانی میں زندگی کی آخری سانسیں لینے والے کئی کچھووں کو نکال لیا اور ان کا وزن وغیرہ کرنے کے بعد اسے سکھر بیراج کے قریب دریائے سندھ میں لاکر چھوڑ دیا۔اس موقع پر انچارج ٹیم اختر حسین تالپور نے بتایا کہ دریائے سندھ اور نہروں میں پانی کی کمی کی وجہ سے آبی حیات کی زندگیوں کو بچانے کے لیے دن رات نہروں کا گشت کرنا شروع کردیاہے اور اب تک چندگھنٹوں کے دوران دس سے زائد کچھووں کو ریسکیو کرکے دریا میں چھوڑا گیا ہے جبکہ  آپریشن ابھی جاری ہے۔

سورس : وی این ایس ، سکھر