سکھر: سرد ہواوں کا راج ،سردی میں اضافے نے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا، گرم کپڑوں کی خریداری عروج پر پہنچ گئی

27

سکھر،22جنوری(اے پی پی )سکھر میں سرد ہواؤں کا راج ،سردی میں اضافے نے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا ہے  جبکہ سردی میں اضافے کیساتھ جہاں گرم کپڑوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے وہاں  اس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، شہر کی دکانوں پر گرم ملبوسات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد جن میں مرد خواتین سمیت بچوں نے لنڈے بازار (امریکن بازار ) بھی کہا جاتا ہے کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ مناسب قیمتوں میں گرم ملبوسات اور جوتے خرید  سکیں ۔

لنڈا بازار (امریکن بازار ) میں خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کو کہنا ہے شہرکی مارکیٹوں میں گرم کپڑوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے اس لئے لنڈے بازار کا رخ کر رہے ہیں تاکہ مناسب قیمتوں میں گرم کپڑے خرید سکیں۔

سورس:وی این ایس، سکھر