شہر کی خوبصورتی اور کلچر اجاگر کرنے کے عملی اقدامات جاری ہیں: ڈپٹی کمشنر

40

ملتان،10جنوری(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ شہر اولیاءکے مخلتف چوکوں پر یادگاروں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے ا یس پی چوک،ایم ڈی اے چوک اور بابر چوک یادگاریں تکمیل کے قریب ہیں جس کے بعدتمام چوکوں کی تزئین و آرائش پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بابر چوک یادگار کے منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے یادگار کے منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ لی ،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور کلچر اجاگر کرنے کے عملی اقدامات جاری ہیں۔پارکس اور روڈز کی اپ گریڈیشن سے شہریوں کو مثبت تبدیلی نظر آئے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یادگاروں کے منصوبوں میں ملتانی ثقافت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔اس سلسلے میں نجی سیکٹر کے تعاون سے لینڈ سکیپنگ کی مختلف سکیمیں بھی جاری ہیں۔قبل ازیں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عرفان نے منصوبے پر بریفنگ بھی دی ۔