ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی جانب سے مری میں گاڑیوں کو داخلہ کی مشروط اجازت

22

مری،15جنوری  (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے مری میں گاڑیوں کو داخلہ کی مشروط اجازت دے دی ہے،ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2010 کے تحت نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،نوٹیفیکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق مری کے تمام راستوں سے روزانہ آٹھ ہزار سے زائد گاڑیوں کو داخلہ کی اجازت نہیں  ہو گی،گاڑیوں کے داخلہ کی یہ حد مری، آزاد کشمیر کے رہائشیوں اور سرکاری اور فوجی گاڑیوں پر لاگو نہ ہو گی،چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی گاڑیوں کے مری میں داخلے کی مقررہ تعداد کو یقینی بنانے کیلئے ایک نظام مرتب کریں گے۔سی ٹی او گاڑیوں کی مقررہ تعداد کو یقینی بنائیں گے اور ٹریفک کی تعداد کے بارے میں بروقت اطلاع دیں گے،شام پانچ بجے سے صبح پانچ بجے تک گاڑیوں کے مری میں داخلہ پر اجازت نہیں ہو گی،یہ پابندی پٹرول، ایل پی جی اور خوراک بردار گاڑیوں پر لاگو نہیں ہوی  گی۔سی ٹی او اور ایکسئین مکینکل مشینری  محکمہ موسمیات سے قریبی رابطہ قائم کر دیں گے،محکمہ موسمیات کے تعاون سے ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے کا موثر نظام بنایا جائے گا،مری داخل ہونیوالی گاڑیوں کی تعداد گننے کیلئے مناسب پولیس کی نفری تعینات ہو گی،مری آنے اور جانیوالی گاڑیوں کا باقاعدہ ڈیٹا بیس مرتب کیا جائیگا۔

سورس:وی این ایس، مری