ضلعی انتظامیہ پشاور نے 20 کنال سے زائد اراضی پر قائم  تجاوزات واگزار کرادی

39

پشاور، 14جنوری(اے پی پی): کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کے احکامات کی روشنی میں  ضلعی انتظامیہ پشاور نے حیات آباد خوڑ میں20 کنال سے زائد اراضی پر قائم  تجاوزات کو واگزار کروا دیا، کارروائی میں حیات آباد خوڑ سے تمام تجاوزات بھاری مشینری کے زریعے مسمارکرائی گئیں-
چیف بلڈنگ انسپکٹر ٹاون تھری  کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا جبکہ ٹی ایم او ٹاؤن تھری اور ایکسئین ایریگیشن کے خلاف سرکاری امور میں کوتاہی کرنے پر معطل کرنے کی سفارش بھی کئی گئی۔

سورس:وی این ایس،  پشاور