پاراچنار،22جنوری(اے پی پی): ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں برف باری کا سلسلہ گذشتہ رات سے جاری ہے اور راستوں کی بندش کے باعث گاڑیوں کا آنا جانا بند ہو گیا ہے جبکہ لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔انتظامیہ نے ریسکیو 1122اور متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے پر بروقت پہنچ سکیں۔برف باری سے بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔
سورس: وی این ایس، پاراچنار