اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نےہمہ جہت ترقی کے لئے طویل المدت منصوبہ بندی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئےکہاہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ترقی کا ایسا نظام وضع کریں جس میں کوئی طبقہ اور علاقہ محروم اور پیچھے نہ رہے ،سارے ملک کو یکساں طورپر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں ،صحت کارڈکاا جراءاور مواصلاتی را بطوں کا فروغ بہت بڑی تبدیلی ہے، ماضی میں شاہراہیں پیسے بنانے کے لئے تعمیر کی جاتی تھیں، 2013 کے مقابلہ میں 2021 میں جو سڑکیں بنیں ان کی لاگت کم ہے، سڑکوں کی تعمیر میں ایک ہزار ارب روپے کی کرپشن کی گئی، ایک مقروض ملک میں اتنی بڑی کرپشن ہو رہی تھی، ریاست مدینہ کی طرز پر ملک کی تعمیر کر رہے ہیں۔











