عالمی سطح پر کھاد کی قیمتیں 6 گناہ زیادہ، ملک میں زیادہ تر علاقوں میں کھاد دستیاب ہے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی میڈیا بریفنگ

42

اسلام آباد۔18جنوری  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہعالمی سطح پر کھاد کی قیمتیں 6 گناہ زیادہ، ملک میں زیادہ تر علاقوں میں کھاد دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کو وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے یوریا کی پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ رواں سال ملک میں یوریا کی پیداوار پاکستان کی تاریخ میں بلند ترین سطح پر رہی۔ یوریا کی ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ پر گندم کی کاشت ہوئی، عالمی سطح پر کھاد کی قیمت پاکستان سے چھ گنا زیادہ ہے، جب عالمی منڈی میں اتنا بڑا فرق ہو تو اس میں کھاد کے غلط استعمال کا عنصر بھی درپیش رہتا ہے۔ اس وقت کھاد کی مارکیٹ پر دباﺅ ہے، پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں کھاد میسر ہے، کسانوں کو بھی دستیاب ہے انشاءاللہ اس مرتبہ گندم کی بھی بمپر پیداوار ہوگی۔