اسلام آباد، 05 جنوری (اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کو یہاں ہکلہ۔ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ عوام کو آگاہ کیا جائے کہ این ایچ اے، مالیات میں دوگنا اضافہ ، کم مالیت ، قلیل مدت میں منصوبوں کی تکمیل کیسے ممکن ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں شاہراہیں پیسے بنانے کے لئے تعمیر کی جاتی تھیں، 2013 کے مقابلہ میں 2021 میں جو سڑکیں بنیں ان کی لاگت کم ہے، سڑکوں کی تعمیر میں ایک ہزار ارب روپے کی کرپشن کی گئی، ایک مقروض ملک میں اتنی بڑی کرپشن ہو رہی تھی، ریاست مدینہ کی طرز پر ملک کی تعمیر کر رہے ہیں۔











