پاک فضائیہ کا پہلے پاکستانی کمانڈر ان چیف ائیر مارشل محمد اصغر خان کو ان کی چوتھی برسی پر خراج عقیدت

30

اسلام آباد،05 جنوری(اے پی پی):پی اے ایف کے پہلے پاکستانی کمانڈر ان چیف ایئر مارشل محمد اصغر خان (مرحوم) کو ان کی چوتھی برسی پر پاک فضائیہ نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ائیر مارشل اصغر خان 17جنوری 1921 کو پیدا ہوئے اور دسمبر 1940 میں رائل انڈین ائیر فورس میں شمولیت اختیار کی۔ آزادی کے بعد انہوں نے رائل پاک فضائیہ کا انتخاب کیا اور 1947 سے 1949 تک پاکستان ایئر فورس اکیڈمی (اس وقت  رائل پاکستان ایئر فورس کالج) رسالپور کے پہلے کمانڈنٹ کے طور پر تعینات رہے۔ بعد ازاں 1957 میں انہیں ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی اور آپ 36 برس کی عمر میں پاک فضائیہ کے سب سے کم عمر پاکستانی کمانڈر ان چیف بنے ۔

انکی بے لوث خدمات کے اعتراف میں پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کو 2017 میں ائیر مارشل اصغر خان کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔