عوام کو انکی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئےکھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے ؛ ڈی پی او محمد ظفر بزدار  

78

 بہاولنگر،21 جنوری(اے پی پی ):  ڈی پی او محمد ظفر بزدار  نے کہا ہے کہ  اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے، کھلی کچہری میں آئے سائلین اور شہریوں کے مسائل خود سنتا ہوں اور ان کے ازالہ تک متعلقہ افسران سے میرامسلسل رابطہ رہتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری میں موجود تما م شہریوں کی درخواستوں کا بطور تفصیلی جائزہ لیا اوران کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کردیئے جب کہ پچیدہ معاملات کے حل کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔

ڈی پی او نے احکامات جاری کیے کہ میرٹ پر تفتیش یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں  نے کہا کہ شہریوں کے مسائل اور شکایات کے حل اور عوام الناس کو بلا رکاوٹ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے، جہاں پر ان کی داد رسی کیلئے فوری احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔

ڈی پی او محمد ظفر بزدار کی ہدایت پر تمام سرکلز کے ایس ڈی پی او زنے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کر نے کے لیے اپنے اپنے سرکل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری میں ایس ڈی پی اوفورٹ عباس بھی انکے  ہمراہ تھے۔