پشاور،18 جنوری(اے پی پی): محکمہ ایکسائز انٹیلیجنس بیورو موبائل سکواڈ نے آج صبح مسافر گاڑی میں منشیات سمگلر کو 2092 گرام چرس سمیت گرفتارکر لیا-
ترجمان ایکسائز کیمطابق کاروائی خفیہ اطلاع پر حویلیاں میرا انٹرچینج کے قریب کی گئی جسکے دوران منشیات سمگلر کامران خان ولد انار گل ساکن نیو کاکشال پشاور موقع پر گرفتارکرلیا گیا- ملزم سے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد ہزارہ ریجن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔











