لاہور۔18 جنوری ( اے پی پی ):محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے تمام افسران وملازمین کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹراحمدجاویدقاضی سمیت محکمہ کے تمام افسران وملازمین کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈ تقسیم کردئیے۔ اس موقع پر محکمہ کے افسران وملازمین کی کثیرتعدادموجودتھی۔تقری سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنےاظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب کے تمام 3کروڑخاندانوں کونیاپاکستان قومی صحت کارڈ کی شکل میں صحت کی شاندارسہولیات فراہم ہوئی ہیں عمران خان نے پنجاب کے تمام خاندانوں کو بلا تفریق نیاپاکستان قومی صحت کارڈکاتحفہ دیاہے۔نیاپاکستان قومی صحت کارڈکے ذریعے پنجاب میں صحت کے شعبہ میں شاندارتبدیلی آئی ہےنیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے حامل خاندان اپنی عزت نفس مجروح ہوئے بغیر کسی بھی منتخب نجی ہسپتالوں میں 10لاکھ روپے تک کا مفت علاج کرواسکتے ہیں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کی وجہ سے نجی ہسپتالوں نے اپنی ایکپینشن شروع کردی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے نجی ہسپتالوں میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے حامل خاندانوں کے علاج کو مانیٹرکیاجارہاہےپاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت نے پنجاب کی عوام کوآج تک صحت کے شعبہ میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈجیسی سہولت نہیں دی۔ پنجاب کے خاندان نیاپاکستان قومی صحت کارڈکے ذریعے منتخب سرکاری و نجی ہسپتالوں سے بہترین علاج کی مفت سہولت حاصل کررہے ہیں خاندان کے سربراہ سے نیاپاکستان قومی صحت کارڈحاصل کرنے کیلئے اپنے آپ کو نادراکے ڈیٹامیں اندراج کروانے کی ہدایت کرتے ہیں۔ کسی بھی خاندان کا سربراہ نیاپاکستان قومی صحت کارڈ نادرامیں اندراج کروانے کے بعدحاصل کرسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی شاندارسہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔











