وزیر بلدیات پنجاب میاں محمودالرشید کی زیرصدارت لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن جناح ہال میں اجلاس

37

لاہور18 جنوری ( اے پی پی )وزیر بلدیات پنجاب میاں محمودالرشید کی زیرصدارت لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن جناح ہال میں اجلاس ہوا ۔اجلاس میں لاہور کی  صفائی کی صورتحال، سٹریٹ لائٹس اور دیگر شہری امور کے حوالے سے غور و خوض کیا گیا۔ایڈمنسٹریٹر ایل ایم سی ڈپٹی کمشنر لاہور علی شیر چٹھہ، سی او علی عباس بخاری، میٹرو پولیٹن افسر عثمان بھدر اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئےوزیر بلدیات پنجاب میاں محمودالرشید نے کہا کہ   لاہور میں صفائی کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ایل ایم سی حکام لاہور میں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائیں صفائی کے انتظامات کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے پورے شہر میں خراب سٹریٹ لائٹس کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کی جائےجس جگہ ضروری ہو نئی سٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کا پیچ ورک ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائےصفائی اور سٹریٹ لائٹس کے معاملات کو ٹاؤنز کی سطح پر مانیٹر کیا جائےعوامی مسائل کے ٹاؤنز کی سطح پر حل کیلئے مربوط لائحہ عمل مرتب کیا جائے عوامی مسائل کے حل کیلئے ٹاؤن ہال میں اگلے ہفتے کھلی کچہری منعقد کی جائے گی کھلی کچہری میں ایل ڈی اے اور واسا حکام بھی موجود ہوں گے عوامی اور شہری مسائل موقع پر حل کئے جائیں گے۔