مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے حکومت پاکستان اقوام متحدہ سمیت دیگر ہم فورمز پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہی ہے، عبدالقیوم نیازی

23

 

جدہ، 19 جنوری (اے پی پی):وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے حکومت پاکستان اقوام متحدہ سمیت دیگر ہم فورمز پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہی ہے۔

پاکستانی کیمونٹی ممبران سے جدہ  میں ملاقات  کے دوران  وزیراعظم آزاد کشمیر   کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کر رہا ہے ، سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے ، اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے پلیٹ فارم سے  مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھرپور آواز اٹھائی گئی ہے تاہم دنیا کوچاہئیے کہ وہ بھارت پر دباؤ  ڈالے اور مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کروائے۔

 عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کامقدمہ دنیا کے ہر فورم پر لڑ رہا ہے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری ہے اور وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کی عوام کی تحریک آزادی رنگ لائے گی اور کشمیر آزاد ہوگا۔