ملتان؛ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا سبزی منڈی کا اچانک دورہ ،نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

23

ملتان، 10 جنوری(اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے منڈیوں کی سخت مانیٹرنگ شروع کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں اچانک سبزی منڈی پہنچ گئے، جہاں انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے پرائس میکنزم پر بریفننگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے سرکاری ریٹس نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کا کی ہدایت کی اور کہا کہ ہول سیل پوائنٹس پر اعلیٰ معیار کی سبزیاں اور پھل فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی ریلیف کیلئے ریڑھی بازار بھی فعال کردیے گئے ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی میں سیوریج اور صفائی کے احکامات بھی جاری کئے۔