وزارتِ اقتصادیات رومانیہ میں،  ایف پی سی سی آئی  اور  آر سی سی آئی  کے مابین تعاون کی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد

25

بخارسٹ، 10 جنوری(اے پی پی):وزارتِ اقتصادیات رومانیہ میں، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI ) اور رومانیہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (RCCI ) کے مابین تعاون کی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔رومانیہ میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور رومانیہ کے وزیر اقتصادیات فلورین سپاتارو نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کو ملاحظہ کیا۔

فریقین نے اس معاہدے کو دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے اہم قرار دیا۔