ملتان؛ڈپٹی کمشنر کا محکمہ سوشل ویلفئیر اور بیت المال کو ریلیف پلان تشکیل دینے کی ہدایات

82

ملتان، 22 جنوری(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر کریم کا سپیشل افراد کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر نے محکمہ سوشل ویلفئیر اور بیت المال کو ریلیف پلان تشکیل دینے کی ہدایات جاری کر دی۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم نے سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کے آفس کا دورہ   کیا اور کورسز مکمل کرنے والے ہنرمند سپیشل افراد میں  سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے۔اس موقع پر سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کی چیئرپرسن زاہدہ قریشی نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا سپیشل افراد کو   معاشرے کا کار آمد شہری بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ سپیشل افراد کو سرکاری نوکریوں میں 3 فیصد کوٹہ دیا گیا ہے ، سپیشل مرد و خواتین کو باعزت روزگار کیلئے مخلتف کورسز کرائے جائیں گے۔

سورس: وی این ایس، ملتان