شجاع آباد، 23 جنوری(اے پی پی ): ملتان کے بزرگ سیاستدان فخر شجاع آباد رانا شوکت حیات نون مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے حیات خاں والہ میں ادا کر دی گئی ہے ، نماز جنازہ سید حامد سعید کاظمی نے پڑھائی، مرحوم کو ان کے آبائی علاقہ حیات خان والہ قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا، نمازجنازہ کے بعد پیر سید حامد سعید کاظمی نے مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل اور مرحوم کی مغفرت درجات کی بلندی کے لیے دعا کرائی۔
رانا شوکت حیات نون 1985سے 1988 تک شجاع آباد کے ایم این اے بھی رہے ہیں اور مسلسل تین ادوار میں رکن صوبائی اسمبلی رہے، مرحوم کی شجاع آباد میں سیاسی طور پر عظیم خدمات رہی ہیں۔ ممبر صوبائی اسمبلی رانا اعجاز احمد نون ، سابق وائس چیئرمین ملتان ضلع کونسل رانا شہزاد نون کے والد ،سابق ایم پی اے پی ٹی آئی رہنما رئیس محبوب کے سسر،ایم این اے رانا قاسم احمد نون ،سابق ایم پی اے رانا سہیل احمد نون کے ماموں تھے ۔ مرحوم جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور طویل علالت کے باعث 80 سال کی عمرمیں لاہور کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔
نماز جنازہ میں بزرگ سیاستدان، جاوید ہاشمی صوبائی وزیر ڈاکٹر اخترملک، ایم این اے ابراہیم خان،سابق ایم پی اے مجتبیٰی گیلانی، سابق ایم این اے جاوید علی شاہ، سابق ایم پی اے مجاہد علی شاہ، رانا طاہر شبیر،سابق ایم پی اے رئیس محبوب، سابق صوبائی وزیر اقبال خان خاکوانی،ایم پی اے سلیم لابر، ایم پی اےطارق عبداللہ، ایم پی اے واصف راں ،پیر محبوب الدین کوریجہ، حیدر گیلانی، چیئرمین شکایات سیل رانا شہریار نون،ایم این اے احمد ڈاھا، چیئرمین ضلع کونسل دیوان عباس بخاری، سابق ایم پی اے مہدی عباس لنگاہ، ایم این اے مہر ارشاد سیال، جمشید دستی،سابق ایم پی اے رانا سہیل احمد نون،طارق رشید، آصف رجوانہ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر اہل علاقہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
سورس:وی این ایس، ملتان