ملتان، 22جنوری(اے پی پی):شہر اولیاء میں بارش اور سرد موسم کے باوجود صفائی کا عمل جاری ہے اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز شاہراہوں اور گلیوں کی صفائی میں مصروف ہیں۔سی ای او محمد فاروق ڈوگر کی جانب سے سپیشل صفائی سکواڈ کو بڑی شاہراہوں کی سکریپنگ کا ٹاسک ملنے کے بعد چوک کمہاراں تا وہاڑی چوک اور پرانا شجاع آباد روڈ کے ڈیوائیڈرز کے ساتھ جمع مٹی ہٹانے کا کام بھی جاری رہا۔انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور گزشتہ رات سے جاری رم جھم کے باوجود صفائی ستھرائی میں مگن کارکنوں کو شاباش دی۔انہوں نے ہدایت کی کہ سڑکوں کے ساتھ بارش کے پانی کی نکاسی کے راستوں میں حائل کوڑا کرکٹ صاف کیا جائے اور شہر بھر میں معمول کا صفائی آپریشن جاری رکھا جائے۔
سورس: وی این ایس، ملتان