ملتان؛ پنجاب گیمز کیلئے ملتان ڈویژن فٹبال ٹیم کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک روزہ ٹرائلز منعقد

26

ملتان، 13 جنوری(اے  پی پی ): پنجاب گیمز کیلئے ملتان ڈویژن فٹبال ٹیم کی تیاریوں کے سلسلے  میں ایک روزہ ٹرائلز ڈویژنل سپورٹس گرائونڈ کلمہ چوک میں منعقد ہوئے جس میں دوسو سے زائد کھلاڑیوں نے  حصہ لیا۔ سلیکشن کمیٹی کے چئیرمین میاں جاوید قریشی،  ارکان سابق انٹرنیشنل فٹبالر رانا باقر علی،عارف محمود،افضل نیازی،پی ایف ایف کے جنرل سیکرٹری رانا نوید اکرام،رانا مشتاق،شیخ مقیم احمد نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، کھلاڑیوں کی کثیر تعداد کی وجہ سے ٹرائلز میں ایک دن کی مزید توسیع کردی گئی ہے۔

ٹرائلز کی رنگا رنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم،میاں جاوید قریشی،چوہدری محمد نعیم کوآرڈینیڑ عبداللہ یوسف آف ترکی نے کہا ہے کہ ملتان میں فٹبال کا بیش بہا ٹیلنٹ پایا جاتا ہے ،  ہمیں  ٹیلنٹ کو  اُجاگر کرنے  کیلئے  ہر ممکن صلاحیتوں کو  بروئےکار لانی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب میرٹ پر ہو گا، کھلاڑیوں کا حق نہیں مارا جائے گا، کوئی پرچی اور سفارش نہیں چلے گی، انشاءاللہ ٹیم بہتر رزلٹ لیے کر آئے گی۔

 اس موقع پر چاروں اضلاع کے فٹبالرز اور  آفیشلز نعیم اشفاق ،افتخار چوہدری،صغیر بودلہ،چوہدری شفقت علی،مظہر کلیم بلا،عمر فاروق نیازی،منور حسین،اصغر منا،رانا مدثر،اسامہ یوسف،ارسلان گولڈ سمیت بڑی تعداد موجود تھی۔