ملتان، 16 جنوری(اے پی پی ): پنجاب ہائی وے پیٹرول کی جانب سےروڈسیفٹی کے موضوع پر سیمینار کاانعقاد کیا گیا ،لیکچرمیں روڈپرحادثات کی وجوہات اوران سےبچنےکی احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالی گئی۔سیمینار کا انعقاد سٹی کالج سرسیدکمپیس میں کیاگیاجسکی صدرات پرنسپل پروفیسر محمد اختر قریشی نے کی۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹرروف حسن نےملٹی میڈیاپربریفنگ دی اورلیکچر میں روڈپر ہونے والےحادثات کی وجوہات اوران سےبچنے کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے بتایا،روڈ کراس کرنےکےاصولوں پرروشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ روڈپر لگے سائن بورڈ اور روڈ مارکنگ کوملحوظ خاطررکھیں۔اسسٹنٹ سب انسپکٹرروف حسن نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان نسل ہماراروشن مسقبل ہے،نوجوان کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، طلباء میں شعوراورآگاہی پیداکرنےکےلیےایسی سرگرمیوں کا ہونابےحدضروی ہےتاکہ انہیں مہذب شہری بنایاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی علمداری اورانسانی جان کو روڈحادثات سے بچانا پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کی ذمدداری ہے۔سیمینار میں کالج کےپرنسپل پروفیسر محمداخترقریشی سےاس بات کا عہدلیاگیاکہ وہ اپنے کالج میں طلباءسے موٹر سائیکل پرعقب نما اینوں(شیشوں)اور ہیلمیٹ کااستمال لازمی کروایں گے، پرنسپل نے پنجاب ہائی وے پیٹرول کےاس اقدام کو سراہا اورعملدرآمد کی یقین دہانی بھی کروائی۔آخرمیں روڈسیفٹی سے متعلق معلوماتی بروشربھی تقسیم کیےگے۔
سورس:وی این ایس، ملتان