ملتان؛ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا بنیادی مرکز صحت میاں چنوں کا دورہ، مختلف شعبوں کا جائزہ لیا

56

ملتان، یکم جنوری (اے پی پی):کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے بنیادی مرکز صحت میاں چنوں کا دورہ کیا۔انہوں نے ادویات کے سٹور کا ریکارڈ رجسٹر چیک کیا اور  مریضوں ، انکے لواحقین سے دستیاب سہولیات بارے بات چیت کی۔کمشنر نے کہا کہ ہیلتھ مراکز پر گائنی سمیت میڈکل کی جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی اور دیہی علاقوں میں ادویات اور میڈیکل ٹیسٹ سمیت تمام سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری ہیلتھ مراکز پر زیادہ سے زیادہ کورونا ویکسینیشن کرائیں اور  پیرا میڈیکل سٹاف سمیت تمام عملہ جانفشانی سے فرائض سر انجام دیں۔ڈی سی خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی بھی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

سورس: وی این ایس، ملتان