مہنگائی کے باوجود سڑ کوں کی قلیل مدت میں تعمیر ،  زمنیوں  کی وا گزاری شفافیت کا ثبوت ہیں :  وزیراعظم عمران خان

45

اسلام آباد۔5جنوری  (اے پی پی): وزیراعظم نے کہا کہ  بدقسمتی سے ساری ترقی پذیر دنیا کا یہی مسئلہ ہے کہ کچھ لوگ  بہت امیر اور باقی غریب رہ جاتے ہیں۔ ایک دو علاقوں پر زیادہ سرمایہ کاری کی جاتی ہے جبکہ باقی علاقے پیچھے رہ جاتے ہیں۔ کبھی بھی کوئی ملک اس طرح ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان کے پلاننگ کمیشن نے زبردست منصوبہ بندی کی ، انہوں نے طویل المدت حکمت عملی اختیار کی۔ 60 کی دہائی میں پاکستان کی ترقی کے لئے بڑ ےبڑے منصوبے بنے۔ اس کے بعد کبھی اس طرح کی طویل المدت حکمت عملی نہیں اختیار کی گئی۔ ہکلہ ۔ ڈی آئی خان موٹر وے سے ان علاقوں کو آگے بڑھنے میں مدد ملے گی جو ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے۔ ان علاقوں کے لوگ پسماندہ اس لئے رہ گئے کیونکہ ان پر توجہ نہیں دی گئی اور ترقی کی دوڑ میں شامل نہیں کیاگیا۔پسماندہ علاقوں میں جس کا معیار زندگی بھی بہتر ہو جاتا ہے وہ بڑے شہروں میں جا کر رہنا شروع کر دیتا اور اپنے بچوں اور خاندان کو بھی بڑے شہروں میں منتقل کر لیتا ہے کیونکہ وہاں تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات کی فراہمی بہتر ہوتی ہیں  جس کی وجہ سے پسماندہ علاقے مزید نیچے چلے گئے۔جب چھوٹے علاقوں سے ٹیلنٹ بڑےشہروں میں منتقل ہو جاتا ہے تووہ ترقی کی دوڑ میں مزید پیچھے رہ جاتے ہیں ۔سی پیک کی مغربی راہداری کے پہلے مرحلے کی تعمیر مکمل ہونے سے آئندہ سالوں میں اس علاقے پر زبردست اثرات مرتب ہو ں گے۔