ميرپورخاص،16 جنوری ( اے پی پی): محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے ضلع میں قیمتی پرندوں کی فروخت پر کارروائی، سندھڑی کی مویشی منڈی میں قیمتی ” تیترو” کی فروخت پر خفیہ اطلاع پر چھاپہ پانچ ” تیتر” بر آمد کر لیئے۔ گیم وارڈن پیر عبدلغفور جان سرہندی نے بتایا کہ مختلف علاقوں سے قیمتی پرندوں کو پکڑ کر انکو مہنگے داموں پر فروخت کی شکایت ملی جس پر کارروائی کرکے پانچ قیمتی پرندے تیتر بر آمد کیئے گئے ہیں جبکہ تیتر فروخت کرنے والا شخص بھیڑ کا فائدہ اٹھا کر فرارہوگیا، جس کیخلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔
سورس:وی این ایس، میرپورخاص