میرپورخاص؛ ڈویژنل ایمچوئر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے  مسٹر ڈویژن اینڈ سپر ڈویژن  تن ساز  2019 اور 2020 کے مقابلوں کا انعقاد

24

میرپورخاص، 22جنوری( اے پی پی):ڈویژنل ایمچوئر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے  مسٹر ڈویژن اینڈ سپر ڈویژن  میرپوخاص   تن ساز  2019 اور 2020 کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں سماجی شخصیت ملک راجہ عبدالحق اور جنرل سیکریٹری پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سھیل انور، جنرل سیکریٹری  سندھ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن  عمران ناگوری، جنرل سیکریٹری  کراچی ڈویزن  طاہر حسین بوبی، گیسٹ پوزر  شھزاد قریشی،  مسٹر ورلڈ کے  برائونس  میڈل، مہمان خصوصی  میں  سید رضی محمد، سردار ذیشان وسان،  فیصل وسان ، محمد انس رفیق آرائیں نے شرکت کی۔

سماجی شخصیت ملک راجہ عبدالحق اور جنرل سیکریٹری پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سھیل انور  نے کہا ہے کہ کھیل بچوں کو معاشی برائیوں سے روکتاہے یہاں مقابلے میں تن سازوں  کو دیکھ کر محسوس ہو رہا ہے کہ یہاں  کے بچے نیشنل اور انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لینے کے قابل ہیں، صرف انہیں حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے۔

 دیگر مقررین نے   کہا کہ جنرل سیکرٹری جمال بلوچ، صدر آفتاب بلوچ اور نائب صدر رانہ گوہر کی باڈی بلڈرس کی حوصلہ افزائی کے لیئے کی گئی خدمات تعریف کے قابل ہیں، میر پورخاص میں اتنا اچھا پروگرام کرانا ہر شخص کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کے ہمیں ان تمام آفیشلز کی قدر کرنی چاہیے جو ہمارے بچوں کو صحت مند ماحول مہیا کرنے میں اپناکردار ادا کرتے ہیں۔

 انہوں نے  کہا کے میرپورخاص میں کھیلوں کے مقابلے ہونے چاہیے، شہر میں رہنے والے افراد کو اپنے شھرمیں لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل ایمچوئر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کی یہ بھی اچھی کوششں ہے کہ  جو مقابلے کورونا وبا کے سبب نہ ہو سکے ان  کے لیئے 2019 اور 2020 کے مقابلے ایک ساتھ کرائے گئے۔

 مقابلوں میں مسٹر سینئر ڈویژن میرپورخاص 2020 علی فٹنیس زون کے ناصر علی سومرو  جبکہ مسٹر سینئر  ڈویژن   2019 گولڈز جم کے شعیب بلوچ نے حاصل کیا ۔مسٹر جونیئر 2020 سیٹلائیٹ ٹائون جم کے  حیب بلوچ  اور مسٹر جونئر 2019  علی فٹنس زون جم کے محمد رہان نے    اپنے نام کیا۔

 مقابلے میں جونیر 20 اور سینئر 23   جب کے ڈویژن سے 43  تن  سازوں نے حصہ لیا۔ آخر میں ججز کے فیصلے کے بعد تن سازوں میں میڈل اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔مقابلے مرحوم شاہ مراد بلوچ کی یاد میں  مقامی میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں  منعقد ہوئے۔

سورس: وی این ایس،میرپورخاص