میپکو سپورٹس کمپلیکس میں تیکوانڈو بیلٹ پروموشن  ٹیسٹ کی تقریب کا انعقاد

43

ملتان،17 جنوری(اے  پی پی): میپکو سپورٹس کمیٹی  کے زیر اہتمام  سپورٹس کمپلیکس ملتان میں خان ٹائیگر تیکوانڈو اکیڈمی کے ییلو بیلٹ پروموشن ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ٹیسٹ کے ایگزامینر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے  ٹیکنیکل ڈائریکٹر  ثاقب خالد اور انٹرنیشنل سرٹیفائیڈ کوچ ناصر شاہ تھے  اس پروگرام کے مہمان خصوصی میپکو کے سیکرٹری سپورٹس  XEN انجینئر رانا تنویر احمد صاحب،سید قیصر عباس نقوی( Deputy Director (AMI اور محمد سہیل احمدصاحب Director (Forecast) MIRAD تھے کامیاب کھلاڑیوں میں مہمان خصوصی نے ییلو بیلٹ سرٹیفیکیٹس اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

گرلز میں فاطمہ الزہراء اور زوہا سہیل نے ییلو بیلٹ اور سرٹیفکیٹ حاصل کیے جبکہ بوائز میں(1) سعد تنویر(2)محمد علی نقوی(3) آیان خلیق(4) کونین احمد (5)رافع بن وقار (6)محمد احمد (7)تیمور احمد (8)محمد احمد (9)محمد عثمان (10)حمزہ قمر کیانی اور(11) محمد موسیٰ راشد نے کامیابی کے ساتھ ٹیسٹ پاس کیا۔

سیکرٹری سپورٹس رانا تنویر احمد صاحب نے انٹرنیشنل سرٹیفائیڈ کوچ آصف علی شاہ اور نبیل قمر کیانی کو بہترین کوچ کا ایوارڈ دیااور  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میپکو سپورٹس کمپلیکس میں تیکوانڈو اکیڈمی کا مقصد ملازمین کے بچوں کو انٹرنیشنل سرٹیفائیڈ کوچ کے زیر نگرانی سیلف ڈیفنس سیکھانا اور معاشرے کا اچھا شہری بنانا ہے۔