تھرپارکر، 22جنوری(اے پی پی):میڈی بینک ٹرسٹ کے پیٹرن ان چیف جاوید نثار سید نےکہا ہے کہ ٹرسٹ کی جانب سے تھرپارکر میں مفت طبی کیمپ کاانعقاد کیا جارہاہے۔
ان خیالات کا اظہار ٹرسٹ کے پیٹرن ان چیف جاوید نثار سید نے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہو کے ہمراہ دربار ہال مٹھی میں سول سوسائٹی محکمہ صحت پی پی ایچ آئی آور میڈیا کے نمائندوں سے اجلاس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ کی جانب سے ضلع انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے تعاون سے ملک بھر میں مفت طبی کیمپ لگائے جارہے ہیں جس میں میرپورخاص ڈویژن اورتھر میں 20 کیمپ لگائے جارہے ہیں۔
جاوید نثار سید نے کہا کہ ٹرسٹ کا مقصد خدمت خلق ہے اس کے علاوہ ہسپتالوں میں مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تھرپارکر میں کمیونٹی میڈی بینک بھی قائم کی جائے گی جو خدمت خلق کے جذبے سے کام جاری رکھے گی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ٹرسٹ کے پیٹرن ان چیف کے مابین معاہدہ بھی ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹرسٹ کی کارکردگی کو سرہاتے ہوئے خدمت خلق کے جذبے کو فروغ دینے کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر پیر غلام حسین نےکہا کہ محکمہ صحت اور ٹرسٹ کی جانب سے تھرپارکر کے دوردراز دیہاتوں پوسارکو، احمد نون کلوئی اسلام کوٹ بندھالس اور پیتھاپور میں مفت طبی کیمپ لگائے جائیں گے۔
اس موقع پر پی پی ایچ آئی کے ڈی ایم ڈاکٹر زوہیب، اے ڈی سی راجیش کمار، مختیارکار مٹھی غلام مصطفیٰ کھوسہ، اے ڈی ایچ او ڈاکٹر چینومل اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
سورس: وی این ایس، تھرپارکر











