اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان ک نےنیشنل سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز پالیسی21-2020ء کے اجراء کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی پالیسی سے نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں آسانی ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سمال اینڈ میڈیم سیکٹر کیلئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے، چھوٹے کاروبار کیلئے قرضے دیئے جا رہے ہیں، کاروبار میں رکاوٹیں ڈالنے والے محکموں اور افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ریگولیشنز کو آسان بنائیں گے، ہماری تین سالہ محنت اور پالیسیوں کے اثرات نظر آ رہے ہیں۔











