وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو جمہوری حق دیکر انکا پرانا مطالبہ پورا کیا ،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب

78

اسلام آباد۔12جنوری  (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے   بدھ کو اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو  جمہوری حق دیکر انکا پرانا مطالبہ پورا کیا۔

 اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کے لئے موجود حکومت نے عملی اقدامات اٹھائے، اوورسیز پاکستانی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی خدمت جاری رکھیں گے۔