وزیراعظم عمران خان کی  بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ آبادی کی بحالی کیساتھ ساتھ تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو  کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت

47

اسلام آباد، 05 جنوری (اے پی پی ): وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو  نے   بدھ کو  یہاں  ملاقات کی ہے ،  ملاقات میں بلوچستان کی ترقی اور صوبے میں حالیہ سیلاب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا  گیا۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ آبادی کی بحالی کے ساتھ ساتھ تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے موثر اقدامات کریں۔

چیئرمین سینیٹ اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کی بلوچستان کی ترقی میں گہری دلچسپی اور باقاعدگی سے پیروی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

سورس:وی این ایس، اسلام آباد