وزیراعظم  عمران خان  کی روز اول سے ہی تعلیم اور صحت پر توجہ  ہے؛سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی

55

ایبٹ آباد،14جنوری  (اے پی پی):سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا ہے کہ ہمارے قائد اور وزیراعظم  عمران خان  کی روز اول سے ہی تعلیم اور صحت پر توجہ  ہے جس کے تحت صوبے کے اندر گزشتہ آٹھ سالوں میں پاکستان تحریک انصاف حکومت نے سٹیٹ آف دی آرٹ تعلیم اور صحت کے مراکز قائم کیے ہیں جس میں پا ک آسٹریا یونیورسٹی ہر ی پور  بھی شامل ہے جو پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی یو نیورسٹی ہے،سابق حکومتوں کے دور میں ایبٹ آباد کو ہمیشہ تعلیمی میدان میں نظرانداز کیا جاتا رہا جب کہ پورے ملک میں ایبٹ آباد کوایجو کیشن سٹی کہا جاتا لیکن ایک بھی یو نیورسٹی نہیں بنا ئی گئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ز یو ای ٹی آیبٹ آباد کیمپس میں پندرہ سو ملین روپے کی لاگت سے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے آیبٹ آباد کیمپس کو وسعت دینے کے منصوبے کے سنگ بنیاد کی افتتاحی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرہا ئیر ایجو کیشن کامران بنگش، وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرافتخارحسین اورپرا جیکٹ ڈا ئیر یکٹرسیدآصف علی شا ہ نے بھی خطا ب کیااورپراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس منصوبے کے تحت آیبٹ آباد کیمپس میں نیا اکیڈیمک بلاک، سنٹرل لیبارئیری، ہاسٹلز، لیبارٹریاں اور کامن فیسلی ٹیشن سینٹرقائم کئے جائیں گے۔سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ایبٹ آباد میں اربن ریجنل پلاننگ، سول اور الیکٹریکل انجینیرنگ ڈیپارٹمنٹس کے قیام کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں جسے بہت جلد عملی شکل مل سکے گی۔انہوں  نے  کہا   کہ یہ میرا خواب تھا کہ یو ای ٹی ایبٹ آباد کیمپس کو اپ گریڈ کیا جائے اور یہا ں پر سول اور الیکٹرل شعبہ جا ت شروع ہو ں اور یہا ں کے طلبہ یہا ں ہی سے سول اور الیکٹرل میں تعلیم حا صل کریں۔مشتاق احمد غنی   نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے شروع ہونے میں ہم سب کے کے لیے کامیابی کی نوید ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے مکمل ہونے سے یہاں پانچ ڈسپلنگ ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کے ایبٹ آباد میں تعلیمی میدان میں جتنا کام گزشتہ پا نچ اور مو جودہ تین سا لو ں میں پی ٹی آئی دور حکو مت میں ہوا اتنا گزشتہ72 سالوں میں نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ پا ک آسٹریا یونیورسٹی ہر ی پور کی بدولت جو میڈیکل کے آلات ہم با ہر سے منگواتے تھے انشاء اللہ اب یہا ں تیا ر ہو نگے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں جہا ں خرا بیاں تھیں ان کودور کر کے اداروں کو مضبوط کیاا۔پی ٹی آئی حکومت سے قبل صو بے کی چند ایک یو نیو رسٹیو ں کے علاوہ کسی میں بھی ریسرچ نہیں ہو تی تھیں ہماری حکومت نے تمام یونیورسٹیوں میں ریسرچ کام شروع کر دیا۔ یو نیو رسٹی کا کا م کام امتحان لینا یا دیگر اداروں کی وابستگی کر نا نہیں بلکہ ریسرچ ہے۔ہماری حکومت نے 50 سو ملین رو پے یونیورسٹیوں کے لئے انڈومنٹ فنڈزقائم کیا کیونکہ دیگر ممالک میں یونیورسٹیاں خود اپنے اخراجات پیدا کرتی ہیں جس کے لیے ہم نے فنڈ کا کیا تاکہ ہماری یونیورسٹیوں میں بھی اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے غریب طلباء کے لئے چار سالہ بی ایس پرو گرام دو سو سے زائدکا لجز میں شروع کیا تاکہ غریب طلبہ اپنے گھروں کے قریب رہ کر اعلی تعلیم حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں ہوں کہ اٹھارہ ماہ کے اندر یہ پراجیکٹ مکمل کرلیں گے۔

سورس:وی این ایس، ایبٹ آباد