وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کی صدارت میں  تھر کے ترقیاتی پروگرامز  کےحوالے سے اجلاس

38

 

تھرپارکر،16جنوری  (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کی صدارت میں  تھر کے ترقیاتی پروگرامز  کےحوالے سے اجلاس۔ اجلاس ڈی سی  تھرپارکر  کی آفس کے دربار ہال  میں  منعقد کیاگیا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء  امتیاز شیخ،  ناصر شاہ، سید سردار شاہ ، سید عباس شاہ، ایم این ایز، ایم پی ایز، سینیٹر ، چیئرمین پی اینڈ  ڈی ایس ایم بی آر، صوبائی سیکریٹریز شریک ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تھر میں 111 مختلف ترقیاتی منصوبے ہیں ممیں آج  یہاں اس  لیے آیا ہوں تاکہ خود یہاں بیٹھ  کر اسکیموں  کا جائزہ لوں اور میں  ہر ضلع میں جاکر ترقیاتی کاموں  کا جائزہ لوں گا۔وزیراعلیٰ سندہ نے وزراء  اور پی اینڈ ڈی کو ہدایت کی کہ ہر اسکیم  کی   بہتر معیار اور اسے   وقت   پر مکمل  ہونے کو یقینی بنایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ 111 ڈسٹرکٹ  اسپیسیفک اسکیمز کی مالیت  5653.29 ملین  روپے  کی لاگت سے شروع کی گئی ہیں۔

سورس:وی این ایس، تھرپارکر