لاہور20 جنوری ( اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کااجلاس ہوا ۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکے مری کی اپ گریڈیشن کیلئے بڑے اقدامات
مری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر افسر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی مری میں متعلقہ سٹاف کو بھی تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا کہ مری کی اپ گریڈیشن کیلئے 19 نئی پوسٹوں پر عملہ تعینات کیا جائے گااس ضمن میں بجٹ کی منظوری دے دی ہے مری میں پولیس کا نیا ڈویژن قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے نئے کوہسار ڈویژن کیلئے ایس پی کے عہدے کے افسرکو تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فیصل آباد کی ترقی کیلئے تقریباً 3 ارب روپے کے نئے منصوبوں کی بھی منظوری دے دی
فیصل آباد میں ترقیاتی منصوبوں، واٹر سپلائی اور سینیٹیشن کی سہولتو ں کی بہتری کی 179 سکیموں کی منظوری دی ہے ان سکیموں پر مجموعی طور پر 2 ارب 30 کروڑ روپے لاگت آئے گی فیصل آباد میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی 27 سکیموں کی منظوری دے دی ہےسڑکوں کی تعمیر و مرمت پر 36 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ فیصل آباد میں ہائر ایجوکیشن سیکٹر کی 5 نئی سکیموں کی منظوری دی ہے ان سکیموں پر24 کروڑ 80 لاکھ روپے لاگت آئے گی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمندری کے زچہ و بچہ وارڈ کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی ہے زچہ و بچہ وارڈ میں بستروں کی تعداد میں اور علاج معالجے کی سہولتوں میں اضافہ کیا جائے گا اس سکیم پر 5 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت اور صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی مشیر اقتصادی امور ڈاکٹر سلمان شاہ، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی ۔











